سلمان خان کی خصوصی لگژری گھڑی متعارف، قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد

0
0
سلمان خان کی خصوصی لگژری گھڑی متعارف، قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے لگژری گھڑیوں کے معروف برانڈ جیکب اینڈ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک منفرد اور خصوصی ایڈیشن گھڑی متعارف کرائی ہے، جس نے فیشن اور گھڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سلمان خان کو اس خصوصی گھڑی کا ڈبہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے گھڑی کو دیکھ کر اسے خوبصورت اور شاندار قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 41 لاکھ بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ گھڑی صرف ایک مہنگی فیشن ایکسیسری نہیں بلکہ اس کے ڈیزائن میں ثقافتی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

گھڑی کے ڈائل پر دنیا کا نقشہ موجود ہے جبکہ اس کے ڈیزائن میں بھارتی پرچم کے رنگوں سے متاثر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ اس کا پٹا نیلے رنگ کے چمڑے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسے مضبوط بنانے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل اور سیفائر کرسٹل گلاس استعمال کیا گیا ہے۔

اس خصوصی گھڑی میں سلمان خان کے نام کے ابتدائی حروف “ایس کے” بھی شامل کیے گئے ہیں، جو ان کی شخصیت اور طویل فلمی سفر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

گھڑی کی ایک اہم خصوصیت اس کا ڈوئل ٹائم زون نظام ہے، جس کے ذریعے صارف بیک وقت دو مختلف مقامات کا وقت دیکھ سکتا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو مسلسل بین الاقوامی سفر کرتے رہتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ گھڑی وقت بتانے کے ساتھ ساتھ فن، ثقافت اور ذاتی شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔ محدود ایڈیشن ہونے کی وجہ سے اسے لگژری گھڑیوں کے شوقین افراد میں خاص اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔

یہ خصوصی گھڑی بھارت کے لگژری ریٹیل پلیٹ فارم ایتھوس انڈیا پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

Leave a reply