فیفا ورلڈکپ 2026 کا تاج اسپین کے سر، شہباز شریف نے تاریخی فتح پر دی مبارکباد

0
28
فیفا ورلڈکپ 2026 کا تاج اسپین کے سر، شہباز شریف نے تاریخی فتح پر دی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ہسپانوی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسپین کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین مہارت، نظم و ضبط، اتحاد اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت وہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
انہوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو بھی اس بڑے عالمی مقابلے کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کی جانب سے مشترکہ میزبانی کے دوران کیے گئے انتظامات اور تعاون کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
وزیر اعظم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عالمی مقابلے فٹبال کے فروغ اور دنیا بھر کے لوگوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھیل آئندہ بھی دوستی، اتحاد اور عالمی تعاون کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنتے رہیں گے۔

Leave a reply