بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

0
39
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

بنوں اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشت گرد سرگرمیوں، پولیس پر حملوں اور گاڑی میں نصب خودکش بم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مشترکہ آپریشنز کیے گئے۔
24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پرسیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جسکے نتیجے میں 24 دہشتگرد مارےجاچکےہیں ے۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا اور دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔

Leave a reply