حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، مظفرآباد مارچ 21 جولائی تک مؤخر

0
4
حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، مظفرآباد مارچ 21 جولائی تک مؤخر

راولاکوٹ: حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کے بعد مظفرآباد کی جانب ہونے والا مارچ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کمیٹی نے اپنا مارچ 21 جولائی تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔

کمیٹی کے مطابق اگر مقررہ وقت تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو 22 جولائی سے دوبارہ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply