ایک روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

0
20
ایک روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

ایک روز کی کمی کے بعد ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 540 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے میں آتی رہتی ہے۔

Leave a reply