پیٹرول کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا وار، جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا

0
6
پیٹرول کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا وار، جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جیٹ فیول (ایوی ایشن ٹربائن فیول) کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply