میٹا کو بڑا دھچکا! یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خطرناک فیچرز پر شکنجہ کس دیا

0
0
میٹا کو بڑا دھچکا! یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خطرناک فیچرز پر شکنجہ کس دیا

یورپی کمیشن نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کے بعض فیچرز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی سے تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یورپی حکام نے خاص طور پر لامحدود اسکرولنگ، خودکار طور پر چلنے والی ویڈیوز اور صارفین کی دلچسپی کے مطابق مسلسل پیش کی جانے والی سفارشات کے نظام کا جائزہ لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات ضروری ہیں۔
یورپی یونین نے ڈیجیٹل قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں میٹا کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے، جس میں کمپنی کی عالمی آمدنی کے ایک حصے تک جرمانہ شامل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب میٹا نے یورپی یونین کے خدشات سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے کمپنی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو مکمل طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا۔

Leave a reply