سعودی عرب کا پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سیاحتی ویزا پیکج متعارف

0
33
سعودی عرب کا پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سیاحتی ویزا پیکج متعارف

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے سیاحتی پیکج ویزا سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کے مطابق سعودی عرب وژن 2030 کے تحت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے سفری سہولیات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ای ویزا، ایئرپورٹ پر ویزا اور ٹرانزٹ ویزا جیسی سہولتیں پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزارت سیاحت سعودی عرب کے مطابق نئے آزمائشی پروگرام کے تحت سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت شروع کی گئی ہے، جس سے پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا اور مصر کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس سہولت کو بھارت، بنگلادیش اور اردن کے شہریوں کیلئے بھی دستیاب بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیاحتی پیکج خریدنے کے بعد ویزا درخواست پر کارروائی مکمل کرکے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کیا جائے گا۔

Leave a reply