اسلام آباد: سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ، گرفتاری کے وارنٹ برقرار

0
34
اسلام آباد: سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ، گرفتاری کے وارنٹ برقرار

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی، جہاں سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عدم حاضری کی بنیاد پر پہلے سے جاری احکامات برقرار رکھے۔

بعد ازاں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ریاستی اداروں سے متعلق الزامات کے معاملے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a reply