وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی

0
30
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، جبکہ درخواست گزاروں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ویٹنگ لسٹ بھی تیار کی جائے گی۔

کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت عازمینِ حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ شرعی اصولوں کے مطابق حج سیونگ اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے لوگ مستقبل میں حج کے اخراجات کے لیے پہلے سے بچت کر سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونینِ حج کی تعیناتی شفاف طریقہ کار اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ اجلاس میں سرکاری اور نجی حج اسکیموں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ نظام میں مزید بہتری اور شفافیت لائی جا سکے۔

Leave a reply