سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 700 روپے سستا

0
24
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 700 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث خریداروں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave a reply