عوام کے لیے خوشخبری یا نیا بوجھ؟ پیٹرول سستا، لیوی میں بڑا رد و بدل

0
32
عوام کے لیے خوشخبری یا نیا بوجھ؟ پیٹرول سستا، لیوی میں بڑا رد و بدل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
دریں اثنا، حکومت نے پیٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Leave a reply