
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین نرخوں کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,187 روپے اضافے کے بعد 431,323 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھ کر 368,074 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 11.87 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4,088 ڈالر فی اونس ہو گئی۔









