خاران اور مستونگ میں دو کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

0
37
خاران اور مستونگ میں دو کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خاران اور مستونگ کے علاقوں میں دو مختلف کارروائیاں کیں جن کے دوران مجموعی طور پر آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا آپریشن 25 جون کو ضلع خاران میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ گروہ کے دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسرا آپریشن 26 جون کو ضلع مستونگ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Leave a reply