وینزویلا میں زلزلے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

0
20
وینزویلا میں زلزلے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، خصوصاً متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن خیرسگالی جذبات رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں آنے والے زلزلوں کے بعد مختلف علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply