اسلام آباد اورخیبرپختونخوامیں زلزلے کےجھٹکے

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، ہری پور، چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زمین لرزنے کا احساس کیا گیا۔ زلزلے کے دوران متعدد افراد احتیاطاً اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلےکی شدت 5.4 ریکارڈکی گئی ہےجبکہ اسکا مرکز کوہِ ہندوکش کےپہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کرنا چاہیے۔








