ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر سخت ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے “بدعنوان” قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ چار ماہ کی ممکنہ جنگ کے بعد ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق نیویارک ٹائمز کا اندازہ درست نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران کی فوجی، بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرونز کی تیاری کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اعلیٰ ایرانی قیادت بھی متاثر ہوئی ہے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔ ان کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی ریکارڈ سطح پر ہے، جو موجودہ صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی








