
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
گزشتہ روزحکومت نے پٹرول کیقیمت میں 74 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کیقیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ فیصلے کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 3سو73 روپے سے کم ہو کر2سو99 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کیقیمت 3سو78 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔









