پاسپورٹ سروسز میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، ای پاسپورٹ اور ہوم ڈلیوری کا نظام متعارف کرانے کی تیاری

0
0
پاسپورٹ سروسز میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، ای پاسپورٹ اور ہوم ڈلیوری کا نظام متعارف کرانے کی تیاری

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آئندہ مرحلے میں پاسپورٹ سروسز کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ان کے گھروں تک پہنچانے (ہوم ڈلیوری) کے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کیا جا چکا ہے، اور اس سہولت کا آغاز جلد متوقع ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقدی کے بجائے مکمل طور پر کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ آن لائن درخواستوں کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اسے پاک آئی ڈی پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پریمیم پاسپورٹ سروسز کے لیے فیس کا تعین اخراجات کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ بزنس پاسپورٹ سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ای پاسپورٹ کے مکمل نفاذ سے جعلسازی اور فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی اور سروسز زیادہ شفاف اور مؤثر بنیں گی۔

Leave a reply