سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، تین روزہ اضافے کا سلسلہ تھم گیا

0
16
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، تین روزہ اضافے کا سلسلہ تھم گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 359 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Leave a reply