
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 359 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔









