چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا واقعی نقصان دہ ہے؟ ماہرین نے وضاحت کردی

0
0
چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا واقعی نقصان دہ ہے؟ ماہرین نے وضاحت کردی

اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئیون بیٹری ٹیکنالوجی آج دنیا بھر میں عام ہوچکی ہے، تاہم اس کے استعمال اور دیکھ بھال کے حوالے سے کئی غلط فہمیاں اب بھی موجود ہیں۔

ایسی ہی ایک عام رائے یہ ہے کہ چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تصور مکمل طور پر درست نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فون چارجنگ کےدوران غیرمعمولی حدتک گرم نہ ہو تو اسکوااستعمال کرنے سے بیٹری کی معمر پرنمایاں منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ البتہ فون استعمال کرنیکی صورت میں چارجنگ کی رفتار کم ہوسکتی ہے کیونکہ ڈیوائس ایک ہی وقت میں توانائی حاصل بھی کر رہی ہوتی ہے اور استعمال بھی کر رہی ہوتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چارجنگ کے دوران ہلکے نوعیت کے کام، جیسے ای میلز چیک کرنا، پیغامات پڑھنا، موسیقی سننا، نوٹس تیار کرنا، سوشل میڈیا استعمال کرنا یا ویب براؤزنگ کرنا نسبتاً محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایسے کام جن میں زیادہ پراسیسنگ پاور درکار ہو، مثلاً موبائل گیمز کھیلنا، ہائی ریزولوشن ویڈیوز اسٹریم کرنا یا ویڈیو ریکارڈنگ کرنا، فون کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ حرارت لیتھیم آئیون بیٹری کی کارکردگی اور عمر دونوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ مسلسل زیادہ درجہ حرارت بیٹری کی گنجائش کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اندرونی اجزا کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اسی لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال محدود رکھا جائے اور ایسے کاموں سے گریز کیا جائے جو ڈیوائس کو غیر ضروری طور پر گرم کردیں۔

Leave a reply