فیفا ورلڈکپ 2026: سپر کمپیوٹر اور گیم کمپنی کی پیشگوئی، اسپین مضبوط امیدوار قرار

0
9
فیفا ورلڈکپ 2026: سپر کمپیوٹر اور گیم کمپنی کی پیشگوئی، اسپین مضبوط امیدوار قرار

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026، جو کہ FIFA World Cup 2026 کی تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا، آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں حصہ لیرہی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 104 میچزکھیلے جائینگے۔

یہ عالمی ایونٹ پہلی مرتبہ تین ممالک—امریکا، میکسیکو اور کینیڈا—میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں اس بار پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 32 بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 12 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

دنیا بھر کے شائقین اس بڑے ایونٹ کے آغاز کے منتظر ہیں اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی فتح کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

اسی دوران ویڈیو گیم کمپنی EA Sports FC نے 2026 ورلڈکپ کے ممکنہ فاتح کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل بھی وہ چار ورلڈکپ کے فاتحین کا درست اندازہ لگا چکی ہے، جن میں 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی، 2018 میں فرانس اور 2022 میں ارجنٹینا شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس بار بھی ان کے ماڈل نے اسپین کو ٹورنامنٹ جیتنے والا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔

اسی طرح اوپٹا سپر کمپیوٹر نے بھی اپنی پیشگوئی میں اسپین کو فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا ہے۔ یہ سسٹم جدید مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیسز کے ذریعے ہزاروں بار ٹورنامنٹ کی ڈیجیٹل سیمولیشن چلا کر نتائج اخذ کرتا ہے اور ہر ٹیم کے جیتنے کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ پیشگوئیاں جدید ڈیٹا ماڈلز پر مبنی ہوتی ہیں، تاہم اصل نتیجہ میدان میں ہونے والی کارکردگی ہی طے کرتی ہے۔

Leave a reply