
محکمہ ریلوے نے بلوچستان سے ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق آج سے صوبے میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ اسی طرح پشاور سے یہ ٹرین صبح کے وقت کوئٹہ کے لیے بھی چلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بلوچستان میں ٹرین سروس گزشتہ تین روز سے معطل تھی، جو اب دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔









