وسیم اکرم کی حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت

0
23
وسیم اکرم کی حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت

سابق قومی کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حج کے سفر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ روحانی سفر مکمل طور پر ذاتی فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال وسیم اکرم نے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہیں بیت اللہ کے مقدس سفر کی سعادت نصیب ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے حج کے حوالے سے پھیلنے والی یہ باتیں درست نہیں کہ یہ سفر کسی خاص تعاون یا انتظام کے تحت ممکن ہوا۔

ان کے مطابق یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کے دل کی آواز اور ایک روحانی احساس کے تحت کیا گیا تھا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ حج کے دوران انہیں جو روحانی سکون اور تجربات حاصل ہوئے وہ ان کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دیگر مسلمانوں کو بھی اس مقدس فریضے کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a reply