بکریوں کے تنازع پر مبینہ تشدد، گھروں کو آگ لگانے اور مویشی لے جانے کا الزام

0
7
بکریوں کے تنازع پر مبینہ تشدد، گھروں کو آگ لگانے اور مویشی لے جانے کا الزام

ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر بکریوں کے کھیتوں میں داخل ہونے کے تنازع نے سنگین صورت اختیار کر لی۔
مقامی ذرائع اور درج مقدمے کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزمان نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی اور متاثرہ خاندان کے گھروں کولگ لگادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آگ کی زد میں آ کر مزید دو رہائشی مکان بھی متاثر ہوئے جبکہ گھروں میں موجود نقدی رقم اور زیورات جل کر تباہ ہو گئے۔
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر تقریباً 30 بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply