
اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک پرانی گفتگو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور محبت کے تجربات کے بارے میں بات کی تھی۔
انٹرویو میں مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی زندگی میں بہت مضبوطی آئی اور وہ زیادہ تر وقت اپنی فیملی کی ذمہ داریوں پر توجہ دیتی ہیں۔ ان کے مطابق اس مرحلے کے بعد ان کے پاس نہ تو رشتوں کے لیے زیادہ وقت بچا ہے اور نہ ہی وہ اس طرف دوبارہ جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بار گہری محبت کی، تاہم حالات خراب ہونے کے باعث وہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سامنے والا شخص رویے میں درست نہ ہو تو انسان خود کو اس صورتحال سے دور کر لیتا ہے اور معاملہ اللہ کے سپرد کر دیتا ہے۔
ایک اور بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اب ان کے لیے محبت کی طرف دوبارہ لوٹنا مشکل ہے اور وہ اپنی زندگی اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوشی سے گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے بعد متعلقہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔








