لاہور میں فلم ’زومبیڈ‘ کی شاندار پروموشن، فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی شرکت

0
21
لاہور میں فلم ’زومبیڈ‘ کی شاندار پروموشن، فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی شرکت

لاہور کے ایک شاپنگ مال میں جیو فلمز اور فلم والا کے اشتراک سے بننے والی فلم ’زومبیڈ‘ کی تشہیری تقریب منعقد ہوئی، جس نے خوب توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی آمد پر مداحوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ فلم پاکستانی سنیما کی ایک منفرد پیشکش ہے جس میں مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ’زومبی‘ کرداروں کو بھی مقامی رنگ دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق فلم میں مختلف زبانوں اور خطوں کے کردار شامل ہیں، جس سے کہانی کو ایک الگ انداز ملتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فلم میں پیش کیے گئے دیسی زومبیز کا انداز روایتی تصور سے مختلف ہے اور وہ تیزی اور ردعمل کے لحاظ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم زومبیڈ عید الاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a reply