
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم سمیت فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ، آل راؤنڈر شاداب خان اور نوجوان اسپنر صفیان مقیم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس، اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر بھی شامل ہیں۔ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپنگ آپشن کے طور پر رکھا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان اور شمائل حسین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی یہ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی









