پرانے کپڑوں کی جیب نے بدل دی شخص کی قسمت

0
43
پرانے کپڑوں کی جیب نے بدل دی شخص کی قسمت

امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک شخص کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اسے اپنی پرانی پینٹ کی جیب سے لاکھوں ڈالر مالیت کا لاٹری ٹکٹ مل گیا، جس کی میعاد ختم ہونے میں صرف چند دن باقی تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاٹری ٹکٹ مئی 2025 میں ایک پٹرول پمپ سے خریدا گیا تھا، تاہم ٹکٹ خریدنے کے بعد وہ شخص اسے کہیں رکھ کر بھول گیا۔ تقریباً ایک سال بعد لاٹری حکام نے اعلان کیا کہ ایک جیک پاٹ ٹکٹ ابھی تک کسی نے وصول نہیں کیا اور اس کی مدت ختم ہونے والی ہے۔
یہ خبر سننے کے بعد اس شخص کو شبہ ہوا کہ شاید یہ ٹکٹ اسی کا ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اکثر اسی پٹرول پمپ سے لاٹری ٹکٹ خریدتا تھا۔ اس نے گھر واپس جا کر اپنی تمام چیزیں تلاش کرنا شروع کیں۔ درازیں، الماریاں اور پرانے کپڑے چیک کرتے ہوئے آخرکار اسے ایک پرانی پینٹ کی جیب سے مڑا تڑا لاٹری ٹکٹ مل گیا۔
نمبرز کی تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ وہ واقعی جیک پاٹ جیت چکا ہے۔ وہ فوری طور پر لاٹری دفتر پہنچا اور مقررہ آخری تاریخ سے صرف آٹھ دن پہلے اپنی انعامی رقم وصول کر لی۔
لاٹری حکام نے اس واقعے کے بعد شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پرانے لاٹری ٹکٹ باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تاکہ کسی ممکنہ انعام سے محروم نہ رہ جائیں۔

Leave a reply