اسرائیل کی شرکت پر اسپین کا یوروویژن مقابلے کا بائیکاٹ

0
6
اسرائیل کی شرکت پر اسپین کا یوروویژن مقابلے کا بائیکاٹ

اسپین نے یورپ کے سالانہ موسیقی مقابلے Eurovision Song Contest 2026 کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسرائیل کی شرکت پر احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے 2026 کے یوروویژن مقابلے کی نشریات بند رکھتے ہوئے متبادل پروگرام نشر کیے۔ بتایا گیا ہے کہ 1961 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسپین نے اس عالمی موسیقی مقابلے کی براہِ راست نشریات سے گریز کیا۔

رپورٹس کے مطابق مقابلے کے فائنل کے آغاز پر اسپین کے سرکاری ٹی وی چینل نے فلسطین کے حق میں خصوصی پیغام بھی نشر کیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ یوروویژن صرف ایک موسیقی مقابلہ نہیں بلکہ انسانی اقدار کا معاملہ بھی ہے، انسانی حقوق کے معاملے پر خاموشی یا بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ادارے نے فلسطین کے لیے امن اور انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے ساتھ Ireland، Netherlands، Slovenia اور Iceland نے بھی بائیکاٹ میں شمولیت اختیار کی۔

Leave a reply