
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انہیں آنکھوں اور معدے کی تکلیف لاحق ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی صحت سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔









