لکپاس کے قریب کسٹم گودام میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دھماکے، 35 افراد زخمی

0
0
لکپاس کے قریب کسٹم گودام میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دھماکے، 35 افراد زخمی

مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب قائم کسٹم گودام میں لگنے والی آگ پر 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بتایا کہ آگ گزشتہ روز صبح تقریباً 10 بجے بھڑکی۔ گودام میں ایل پی جی سلینڈرز، ایندھن، کیمیکل، خشک میوہ جات، کپڑے اور ٹائرز سمیت مختلف سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد ایل پی جی باؤزرز اور گیس سلینڈرز میں کئی دھماکے بھی ہوئے، جبکہ واقعے میں جھلس کر 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجے میں 100 سے زائد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔ تاہم آگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد رات کے وقت کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

Leave a reply