طیبہ ٹاؤن میں کھلا مین ہول ننھی بچی کی جان لے گیا

0
7
طیبہ ٹاؤن میں کھلا مین ہول ننھی بچی کی جان لے گیا

فیصل آباد کے علاقے طیبہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق ہانیہ نور گھر کے قریب گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتا ہوگئی۔ اہل خانہ اور اہلِ علاقہ نے تلاش شروع کی تو بعد ازاں بچی کی لاش قریبی مین ہول سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علاقے میں متعدد مین ہولز بغیر ڈھکن کے کھلے چھوڑے گئے تھے، جس سے شہریوں خصوصاً بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق تھے۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز فوری طور پر بند کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply