کراچی: گلستانِ جوہر میں عیدالاضحیٰ کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری

0
9
کراچی: گلستانِ جوہر میں عیدالاضحیٰ کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 8 میں عیدالاضحیٰ کے لیے فروخت کی غرض سے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان پلاٹ پر بندھے بکروں کو سوزوکی گاڑی میں لاد کر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل اور کار پر بھی سوار تھے۔

بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے جانوروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کے مطابق بکرے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کے لیے لائے گئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

عیدالاضحیٰ سے قبل کراچی میں قربانی کے جانوروں کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس پر شہریوں نے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply