
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس ریٹ 78 ڈالر بڑھ کر 4744 ڈالر ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 373 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 445 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 320 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 240 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہوا تھا۔









