غزہ میں اسرائیلی حملے، حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ زخمی، 5 فلسطینی شہید

0
15
غزہ میں اسرائیلی حملے، حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ زخمی، 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے سینئر رہنما اور مذاکرات کار خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ شدید زخمی ہوگئے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہونے والی بمباری میں کم از کم 5 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز غزہ سٹی میں ہونے والے ایک حملے میں عزام الحیہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی فضائی کارروائیاں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

خلیل الحیہ کو حماس کی اہم قیادت میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ غزہ سے متعلق اسرائیل کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حماس رہنما اور خلیل الحیہ کے معاون طاہر النونو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے فلسطینی عوام اور مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار کے خلاف ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply