نمرہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک

0
8
نمرہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کی کہانی اللّٰہ نے ان کی ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، اور اب اس خوبصورت سفر کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں ابھی بہت کچھ باقی ہے۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تصاویر شیئر کیں، جبکہ اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی “الحمدللہ میریڈ” درج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

Leave a reply