امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز پاکستان کے حوالے

0
10
امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز پاکستان کے حوالے

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے قبضے میں لیا گیا ایک ایرانی بحری جہاز اور اس کے عملے کو اب پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام جہاز اور عملے کی ایران واپسی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے جہاز ایم وی توسکا کے 22 ارکانِ عملے کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی عملے کے چھ افراد کو ایک علاقائی ملک کے حوالے کیا گیا تھا تاکہ انہیں ان کے وطن واپس بھیجا جا سکے۔
یہ جہاز مبینہ طور پر امریکی پابندیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں تحویل میں لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اب اس جہاز کو اس کے اصل مالک کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply