آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ

0
31
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ

آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ یہ مشق مختلف تکنیکی صلاحیتوں، نظام کی کارکردگی اور فوجی اہلکاروں کی تربیت کو جانچنے کے لیے کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-II ایک جدید میزائل سسٹم ہے جو جدید ایویونکس اور نیویگیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ تربیتی آزمائش کے دوران میزائل نے اپنی درستگی اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربے کے دوران سسٹم کے مختلف حصوں کی کارکردگی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ اسے عملی حالات میں مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔
حکام نے فتح سیریز کے اس کامیاب تجربے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کی فنی مہارت اور محنت کو سراہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی قیادت نے بھی اس کامیابی پر انجینئرز، سائنسدانوں اور فوجی عملے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply