
ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونا دونوں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7630 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔








