پی ایس ایل کے بعد بابر اعظم اور ننھے عالیار آفریدی کا دلکش لمحہ وائرل

0
1
پی ایس ایل کے بعد بابر اعظم اور ننھے عالیار آفریدی کا دلکش لمحہ وائرل

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے بعد گراؤنڈ میں ایک دلکش اور خوشگوار منظر دیکھنے میں آیا جس نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
میچ کے دوران جہاں قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل تھے، وہیں شاہین آفریدی کے اہلخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کے کم عمر بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔
میچ کے اختتام پر ایک خوبصورت لمحہ اس وقت سامنے آیا جب بابراعظم اور ننھے عالیار آفریدی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابراعظم کو گیند کرائی، جس پر بابراعظم نے ہنستے ہوئے خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا۔
یہ دوستانہ اور خوشگوار منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین نے اس پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے کرکٹ کی نرم اور دوستانہ روح کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

Leave a reply