اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

0
4
اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 12.16 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 19 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی طرح انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں 27.65 فیصد اور پیاز میں 9.35 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی رپورٹ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply