
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور 10 گرام سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ سونا بھی 5 ہزار 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 714 ڈالر پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا تقریباً 4 ہزار 900 روپے سستا ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازاروں پر مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔









