سنجیدہ آریان خان یا شرارتی ہیرو؟ شادی کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

0
19
سنجیدہ آریان خان یا شرارتی ہیرو؟ شادی کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہے، جس میں وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں روایتی “جوتا چھپائی” کی رسم کے دوران خاصے پُرجوش اور شرارتی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آریان خان، جو عموماً اپنی سنجیدہ شخصیت کے لیے جانے جاتے ہیں، حال ہی میں اپنے دوست ماہر مہتا اور ریا ندکرنی کی شادی کی تقریبات میں شریک تھے، جہاں ان کا ایک مختلف اور ہلکا پھلکا انداز دیکھنے کو ملا۔
تقریب کی ویڈیو میں انہیں جینز اور براؤن جیکٹ میں جوتا مضبوطی سے پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران دلہن والوں کی جانب سے جوتا لینے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف آریان بھی بھرپور مزاح اور توانائی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔
ویڈیو میں ہنسی مذاق اور ہلکی کھینچا تانی کا ماحول بھی نظر آتا ہے۔ ایک موقع پر آریان کا توازن بھی بگڑتا ہے، تاہم وہ ہمت نہیں ہارتے اور آخرکار جوتا لے کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین آریان خان کے اس دوستانہ اور دلچسپ انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
آریان خان ان دنوں نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔

Leave a reply