کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کی زد میں

0
27
کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کی زد میں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر آن لائن ٹرینڈز کا حصہ بن گئے ہیں، جب ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک غیر ملکی ٹریول انفلوئنسر کی پوسٹ کو مبینہ طور پر لائک کیے جانے کی خبر سامنے آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب صارفین نے دعویٰ کیا کہ کوہلی کے اکاؤنٹ سے جرمن نژاد جنوبی افریقی وی لاگر اور کانٹینٹ کریئیٹر لز لَز (جینیفر) کی ایک پرانی پوسٹ کو لائک کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس واقعے کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئے۔
واقعہ وائرل ہوتے ہی صارفین نے مختلف انداز میں ردعمل دینا شروع کر دیا اور میمز کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی۔ کئی افراد نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے اسے انسٹاگرام کے ”الگورتھم“ سے جوڑ دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات کوہلی اس نوعیت کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 2025 میں بھی ان کے اکاؤنٹ سے ایک بھارتی اداکارہ کی پوسٹ کو لائک کیے جانے پر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دی تھی کہ یہ عمل دانستہ نہیں تھا بلکہ تکنیکی یا الگورتھم کی وجہ سے پیش آیا۔
اس تازہ واقعے پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ کچھ لوگ اس پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں اور کچھ اسے محض ایک تکنیکی غلطی قرار دے رہے ہیں۔
تاحال ویرات کوہلی کی جانب سے اس نئے معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب متعلقہ انفلوئنسر لز لَز اپنے ٹریول اور لائف اسٹائل کانٹینٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور مختلف ممالک میں ثقافت اور روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد بحث اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صارفین اس بات کے منتظر ہیں کہ آیا کوہلی اس پر کوئی وضاحت جاری کرتے ہیں یا نہیں۔

Leave a reply