
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات قصرِ اسلام میں ہوئی، جہاں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام، اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس اہم ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔









