پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ

0
6
پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی اسکیم شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے تقریباً 24 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ابتدائی تخمینے کے تحت صوبے میں تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2000 روپے تک سبسڈی دی جا سکتی ہے۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ سبسڈی پروگرام کے تحت فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اب تک 80 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سوار اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 1980 کے بعد سے پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

Leave a reply