ہنگو: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید

0
16
ہنگو: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید

ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے ایک شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکا اور دوران علاج شہید ہوگیا، جبکہ دیگر اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

Leave a reply