علی ترین نے نسیم شاہ کے بیان کو سوشل میڈیا بلنڈر قرار دیا، شائقین کے لیے خوشخبری کا اشارہ

0
70
علی ترین نے نسیم شاہ کے بیان کو سوشل میڈیا بلنڈر قرار دیا، شائقین کے لیے خوشخبری کا اشارہ

ملتان: سابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ایکس پر بیان کو محض ایک سوشل میڈیا بلنڈر قرار دیا ہے۔ علی ترین کے مطابق کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اکثر ہینڈلرز چلاتے ہیں، کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس خود سوشل میڈیا کے لیے وقت نہیں ہوتا۔
میڈیا سے گفتگو میں علی ترین نے بتایا کہ میچ کے دوران بھی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹویٹس جاری رہتی ہیں اور اس تناظر میں نسیم شاہ کے بیان کو دیکھنا چاہیے۔
علی ترین نے شائقین کے لیے بھی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کل تک شائقین کے لیے اچھی خبر آنے کی توقع ہے اور امید ہے کہ جلد اسٹیڈیمز میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائے گی۔
ملتان سلطانز کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے علی ترین نے ٹیم کی جیت کا کریڈٹ لینے سے گریز کیا اور کہا کہ کھیل شائقین کے بغیر مکمل لطف نہیں دیتا۔ انہوں نے گوہر شاہ کی ٹیم بنانے کی مہارت کو سراہا اور کم وقت میں اچھی ٹیم بنانے کو قابل تعریف قرار دیا۔
پی ایس ایل کی پروڈکشن کے معیار پر بھی علی ترین نے زور دیا اور کہا کہ اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے تاکہ شائقین کی سپورٹ کا تجربہ بہترین ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مالک کی نہیں بلکہ شائقین کی ہوتی ہے اور مالک صرف ٹیم کا کسٹوڈین ہوتا ہے۔ پی ایس ایل کی کامیابی کے حوالے سے علی ترین نے ابتدائی فرنچائزرز کا کردار نمایاں قرار دیا اور کہا کہ لیگ کی اتنی کامیابی شروع میں کسی کو اندازہ نہیں تھا۔
اختتام پر علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل ایک شاندار لیگ ہے جو پورے پاکستان میں کرکٹ شائقین کو محظوظ کرتی ہے۔

Leave a reply